الیکشن کاا علان ہونے تک اسلام آباد میں بیٹھنا ہے، عمران خان

الیکشن کاا علان ہونے تک اسلام آباد میں بیٹھنا ہے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دیں گے ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا سب نے اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پارٹی بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے، ہماری پارٹی کے 3 اہم اصول ہیں، پہلا خوددار پاکستان جو کسی کی غلامی نہ کرے اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا فلاحی ریاست بنانا جبکہ تیسرا قانون کی بالادستی ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کارکنان کو 26 ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کیلئے پشاور، لاہور اور ملتان کے دوروں کا اعلان کیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔