وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے، مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی سعودی عرب جائیں گے،خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی ، شاہ زین بگٹی اور اسلم بوٹانی بھی سعودی عرب جائیں گے۔ اس کے علاوہ علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، عبد المالک بلوچ اور شاہ اویس نوارنی بھی وزیراعظم ہمراہ ہوں گے۔سابق معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ دورہ سعودی عرب شریف خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں ،شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف بھی سعودی عرب جائیں گی،مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف بھی سعودی عرب جائیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔