پی ٹی آئی چھوڑ جانے والے 90 فیصد رہنما پارٹی میں واپسی کیلئے پر تولنے لگے

02:53 PM, 25 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مشکل وقت میں پارٹی چھوڑجانے والے رہنماؤں کی اکثریت اب پارٹی میں واپسی کیلئے جتن کررہی ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکل وقت میں چھوڑنے والے 90 فیصد رہنماؤں کے پی ٹی آئی میں واپسی کےلئے رابطے جاری ہیں۔ واپسی کےلئے پی ٹی آئی قیادت اور دوستوں کے ذریعے رابطے کئے گئے۔

پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے واپسی کےلئے پی ٹی آئی میں ماحول سازگار بنانے کی درخواست کی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے رہنماؤں کی واپسی کو بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے مشروط کردیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپسی کےلئے پریس کانفرنس کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس میں ماضی میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بتانے کا کہہ رکھا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت پارٹی میں واپسی کےلئے رابطہ کرنے والوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی۔

واپسی کےلئے رابطہ کرنے والوں میں درجنوں سابق پی ٹی آئی وزراء معاونین اور رہنما شامل ہیں۔

مزیدخبریں