سرکاری گھروں میں رہائش کس کی؟انٹیلی جینس بیوروسروے کرےگا

سرکاری گھروں میں رہائش کس کی؟انٹیلی جینس بیوروسروے کرےگا
کیپشن: سرکاری گھروں میں رہائش کس کی؟انٹیلی جینس بیوروسروے کرےگا

ویب ڈیسک: وزارت ہاؤسنگ کا اہم اقدام، سرکاری گھروں کے سروے کے لیے آئی بی کی خدمات حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد  آئی بی نے مراسلہ وزارت ہاؤسنگ کو ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گھروں میں سروے میں اسٹیٹ آفس انٹیلی جینس بیورو کے نمائندوں کو شامل کرے ، آئی بی کے ڈائریکٹرمطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی۔

انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے،غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو بھی چیک کرے گی۔

انٹیلی جینس بیورو نے مراسلہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کو جاری کر دیا جبکہ سروے میں موقع پر سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News