اساتذہ کیلئے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 15,000 اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کے اہم پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات کی قیادت میں اس اقدام کو تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر، 5,000 اساتذہ کو الیکٹرک بائک ملیں گی، اس کے بعد مزید 10,000 بعد میں اساتذہ کو دی جائیں گی ترجیحا خواتین اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی.

اساتذہ کو الیکٹرک بائک فراہم کرنے کا فیصلہ پٹرول کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالی چیلنجوں سے نمٹائے گا، جس سے اسکولوں میں ان کے سفر میں آسانی ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائک پر  منتقل ہونے سے اساتذہ کو ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات پر رقم کی بچت ہوگی۔ وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات  کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لاگت کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ دونوں فوائد  حاصل ہوں گے۔

Watch Live Public News