اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا
سورس: publicnews

دانش منیر: پبلک نیوز اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے لے آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کیے گئے قرض کے اعداد و شمار ہی مستند نہ ہو سکے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال ، حاصل کیے گئے قرض اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں گئیں۔ 

مراسلہ کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا پی سی ون ایک ارب 62 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز  سے زائد کا منظور ہوا، محکمے کی جانچ کے مطابق رقم ایک ارب 62 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد کے قرض پر اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کرے، قرض پر کیے گئے اخراجات کی مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کی کاپی جی ایم آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے عوامی جمہوریہ چین کے ایگزم بینک سے قرض لیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ رپورٹر