(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اہم اجلاس آج شام خیبر پختونخوا ہاؤس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،محمود خان اچکزئی،حامد رضا،اختر مینگل و دیگر شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخابات اور اپوزیشن کی تحریک سے متعلق آئندہ لائحہ عمل مرتب کیاجائےگا۔ اپوزیشن گرینڈ لائنس کے اراکین ساڑھے چھ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔