پولیس کی وردی کیوں پہنی؟ مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

پولیس کی وردی کیوں پہنی؟ مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر
کیپشن: Why wear a police uniform? A case application was filed against Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: لاہور کی ضلعی عدالت میں پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب پولیس کی وردی پہننےپروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے پولیس یونیفارم میں خطاب کیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کہہ چکی ہیں کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔

 لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہو گئیں، اگر بھرتی نہیں ہوئیں تو پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے، پولیس یونیفارم پہننے کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اس غفلت کا ذمہ دار ہے، آئی جی کا اس میں رول کیا ہے۔

Watch Live Public News