واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہروں کا انخلا جتنا جلد ہو جائے اتنا ہی بہتر ہے، 31 اگست کی تاریخ میں توسیع بالکل نہیں کی جائے گی اس سے قبل ہی انخلا مکمل کیاجائے کیونکہ افغانستان میں امریکیوں پر آئی ایس آئی ایس کے حملے کا خطرہ ہے۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں آئی ایس آئی ایس کے حملے کا خطرہ ہے اس لئے انخلا کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور نہ اس حوالے سے طالبان سے بات کی جائے گی، امریکہ نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ بہت وقت پر کیا ہے اور اس اقدام کیلئے یہی مناسب وقت تھا۔ یاد رہے کہ جی سیون ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے جبکہ طالبان کے ترجمان نے واضح طور پر یہ الٹی میٹم دیا تھا کہ 31 اگست تک انخلا مکمل کر لیا جائے ورنہ افغان حکومت کوئی نیا لائحہ عمل بنا سکتی ہے۔