انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا: وزیراعظم

انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا: وزیراعظم
لاہور(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزوں نےایک خاص کلاس بنانےکیلئےمختلف نظام تعلیم رائج کیے،انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا. وزیراعظم عمران خان نے ایجوکیشن کنونشن سے خطاب میں کہا کہ مراد راس نے تعلیم پر بہت تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب میں آپ نے وہ کام کیے جو کسی نے نہیں کیے، عثمان بزدار اچھے کاموں میں اپنا نام لانا ہی نہیں چاہتے ، بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں،ماضی کی حکومتیں چھوٹے کاموں کی بھی بہت تشہیر کیا کرتا تھیں،ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں،عثمان بزدار اچھے کام کررہے ہیں لیکن لوگوں کوپتہ ہی نہیں چلتا،سابقہ حکومتیں کام کی بجائےذاتی تشہیرکرتیں تھیں، ماضی کی حکومتوں نےآنےوالی نسلوں کانہیں سوچا،ہمیشہ سوچتاہوں آپ وہ کام کررہےہیں جوکوئی صوبہ نہیں کررہا. وزیراعظم نے کہا عثمان بزدارچپ کرکےکام اورلوگ تنقیدکرتےرہتےہیں، یکساں نصاب ماضی میں ہوناچاہیےتھالیکن نہیں کیاگیا،انگریزوں نےایک خاص کلاس بنانےکیلئےمختلف نظام تعلیم رائج کیے، میں ایچی سن کالج سےپڑھا ہوں،جب میں باہرگیاتومجھےمحسوس ہواکہ مجھےاپنےکلچراوردین سےدورکیاگیا. انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم آزاد ہوئے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینا چاہیے تھی،جن قوموں نےترقی کی ہےوہاں یکساں نظام تعلیم ہے،ایک چھوٹی سی کلاس کیلئےانگلش میڈیم ہےباقی لوگوں کیلئےاردومیڈیم ہے،انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا،انگریزوں کاسسٹم تبدیل کرنےکی بجائےہم نےانہیں مزیدبڑھایا، ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے،پہلےجب پاکستان کاصدرامریکاجاتا تو امریکی صدرایئرپورٹ پر لینےآتےتھے،انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکاغلام بنادیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےساتھ ہمیں اپنےبچوں کوتربیت دینےکی بھی ضرورت ہے، ہماری حکومت 10ارب درخت لگا رہی ہے ،اپنی کابینہ کو ای گورننس پر لے آئے ہیں،ایف بی آرمیں آٹومیشن لانےکی کوشش کررہےہیں،پارلیمنٹ اورسینیٹ میں کچھ لوگ انگریزی بولناشروع ہوجاتےہیں،تقریب میں انگریزموجودنہیں ہوگالیکن وہاں بھی انگریزی میں بولناشروع ہوجاتےہیں. انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں کی نظر صرف ہمیشہ آنے والے الیکشنز پر ہوتی تھی،مغرب تعلیم میں ہم سے آگے نکل گیا ہے،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کہ مستقبل کا کیا بنے گا،تھوڑےسےلوگوں کوانگریزی پڑھانےکی بجائےسب کوپڑھائیں، ماضی کی حکومتوں نے بہتر گورننس سسٹم پر بھی توجہ نہیں دی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔