ویب ڈیسک: کورونا ویکسین کے حوالے سے سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے چینی ویکسینز سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دے دی گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹس مین سامنے آیا ہے کہ سعودی وزارت صحت نے کورونا کی منظور شدہ ویکسینز میں سائنو فارم اور سائنو ویک کو بھی شامل کر لیا ہے جس کے بعد تعداد 6 ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسٹرا، زینیکا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا کو سعودی عرب کی جانب سے قبل ازیں منظوری مل چکی ہوئی ہے۔ سعودیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو افراد سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے ملک سے منظورہ شدہ بوسٹر ڈوز لگوانے کی شرط رکھی گئی ہے۔