عرس بابا بلھے شاہؒ، سکیورٹی انتظامات مکمل

عرس بابا بلھے شاہؒ، سکیورٹی انتظامات مکمل
قصور ( پبلک نیوز) عرس حضر ت با با بلھے شا ہؒ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، 1000 اہلکار تین شفٹوں میں تعینات۔ ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال اور کورونا ایس او پیز کے پیش نظر عرس مبارک کی تقریبات کو ایک روز کیلئے محدود کیا گیا ہے۔ مزار میں داخلے کیلئے تین لیئر ڈیوٹی لگائی ہے، زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دربار کے گردونواح کو19پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ احاطہ دربار کو ٹیکنیکل آلات سے سرچ اینڈ سویپ کیا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات کوسیف سٹی کیمروں اور احاطہ دربار میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ پرانا لاری قصور اور بلدیہ چوک میں کی جائیں گی۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 150سے زائدٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ زائرین سے التماس ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔