(ویب ڈیسک )چند روز قبل کراچی کی کارساز روڈ پر نتاشا نامی خاتون کی تیز رفتاری کے باعث ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اب ملزمہ نتاشا کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اسے دھٹائی کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمہ کے الفاظ اور باڈی لینگویج سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے اسے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمہ کے گرد ہجوم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ رینجرز کے اہلکار ملزمہ کے آگے پیچھے موجود ہیں۔
سامنے آنے والی نئی ویڈیو میں ملزمہ نتاشا ہجوم میں کسی فرد کو کہتی ہے 'تم میرے باپ کو نہیں جانتے'۔