سیاسی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جارہی ہے، خواجہ آصف

سیاسی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جارہی ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہنا ہے کہ پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی مگر آج کل سیاسی جنگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے لڑی جارہی ہے۔ سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈِیا پر سب کا احترام ہونا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر زبان بازاری نہیں سیاسی ہونی چاہئے۔ہم صاف ستھری سیاست کے امین ہیں ،سیاسی جنگ سیاسی روایات ،وقار اور عزت کے ساتھ لڑنی ہے۔ نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کی۔ وزیردفاع نے کہا کہ جن لوگوں کی آڈیو چل رہی ہے کیا ان پر کوئی ذمےداری عائد نہیں ہوتی؟ یہ لوگ اس ملک کی سیاست کو کس سطح پر لے گئے ہیں۔ وزیردفاع ، عمران خان پر بھی برس پڑے کہا کہ جس سطح پر مخالفین سیاست کو لے گئے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ آڈیو ویڈیو چلا کر لوگوں کا اخلاق خراب کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔