(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آرٹیکل 6 کا بڑا ذکر کیا ۔ پی ٹی آئی کی کابینہ نے میرے خلاف آرٹیکل چھ لگانے کا فیصلہ کیا ، میں آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل چھ لگانے کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل6 کا آغاز جعلی فیلڈ مارشل ایوب خان سے ہونا چاہیے، پھر عدم اعتماد کے وقت آئین کو ختم کیا گیا اس پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیے۔
اپوزیشن اراکین نے خواجہ آصف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی شروع کردی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایوب خان نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹایا اور حلف کی خلاف ورزی کی۔ آج نکالیں ان کی لاش اور پھانسی پر چڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگ آکے نعرے لگاتے ہیں،اس ایوان کی سیکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے ،یہاں پہ ہر جگہ چھ چھ بندے کھڑے ہیں سیکیورٹی کہاں ہے ، صرف کرسی پہ بیٹھنا نہیں ایوان کو چلانا بھی آپ کو فرض ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسد قیصر کہتے ہیں اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتا ، ہم تو اپنے باپ سے 100دفعہ معافی مانگنے کو تیار ہیں ، یہ وہ پارٹی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں ، ہمیں پاکستان اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔