اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے حکم پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ای سی پی کے حکم پر ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشیر احمد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے احمد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چیمہ کو نگران وزیر اعظم کی کابینہ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔