اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک کے دعویٰ کومسترکردیا ۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنزکےسربراہ پرویزخٹک کا''بلے''کےانتخابی نشان کےمتعلق دعویٰ پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک کے دعویٰ کومسترکردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےپرویزخٹک سمیت کسی کوانتخابی نشان" بلے"کی پیشکش نہیں کی۔ واضح رہے کہ پرویزخٹک نےنیوزکانفرنس میں بلےکےانتخابی نشان دینےکی پیشکش کادعویٰ کیاتھا.