ویب ڈیسک: محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔ جنریشن زی کی نوجوان لڑکیوں کے سوشل میڈیا پر عجیب وغریب ٹرینڈ سے والدین صدمے میں، رشتے دار اور دوست پریشان۔ چینی لڑکیاں جعلی حاملہ بن کرفوٹو شوٹ کرانے لگیں۔
اس طرح کے فوٹو شوٹ کے پیچھے لڑکیوں کی منطق یہ ہے کہ وہ ابھی شادی نہیں کرنے والی ہیں لیکن وہ اپنے حمل کے فوٹو شوٹ میں سلم اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔
لڑکیوں کے مطابق اگر وہ 30 سال کی عمر میں حاملہ ہوں گی تو ان کے چہرے پر جھریاں ہوں گی لیکن 26 سال کی عمر میں وہ جوان نظر آئیں گی۔ ایسے میں وہ پہلے ہی اپنا فوٹو شوٹ کروا رہی ہے، جسے وہ بعد میں یادداشت کے طور پر پوسٹ کریں گی، جب وہ واقعی حاملہ ہوں گی۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پھر تو ان کو اپنی آخری رسومات کے لیے لاش بن کر بھی فوٹو شوٹ کروانا چاہیے، ورنہ 70 سال کی عمر کا برتھ ڈے شوٹ کروا کر رکھ لینا چاہیے۔
جین زی کے اس نئے رجحان کو دیکھ کر چین کے بزرگ اور والدین تقریباً صدمے میں ہیں۔
یہ پہلے سے تیار شدہ میٹرنٹی فوٹو شوٹ اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب ایک چینی انفلوئنسر ‘Meizi Gege’ نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور اسے 57 لاکھ فالوورز نے دیکھا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی سوشل میڈیا پر نوجوان اور غیر شادی شدہ لڑکیوں کو حاملہ ہوکر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس میٹرنٹی فوٹو شوٹ میں وہ فرضی بے بی بمپ لگا کر اصلی فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔ یہ ایسا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے جسے لوگ قبول نہیں کرپا رہے ہیں۔ یہاں غیر شادی شدہ لڑکیاں حاملہ ہو کر فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔ جو بھی ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ رہا ہے، وہ دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور ہے لیکن لڑکیوں پر اس کا شاید ہی کوئی اثر پڑ رہا ہے۔