بلاول کی جاتی امراء میں مریم سے ملاقات

بلاول کی جاتی امراء میں مریم سے ملاقات

لاہور(پبلک نیوز) حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ جاتی امراء میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

جاتی امراء آمد پر مریم نواز نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اہم سیاسی بیٹھک میں ملکی سیاسی صورت حال اور حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن کا وفد احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔