پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں

پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں

لاہور (پبلک نیوز) دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بین الاقوامی گروپ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے آج فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں۔

معاملے پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی امکان نہیں، ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا اور ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت کی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے باعث ایف اے ٹی ایف اجلاس کا انعقاد ورچوئل کانفرنس کے ذریعے ہوا۔ اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کی رپورٹ پلانری اجلاس میں پیش کی گئی۔ جس کا ممبر ممالک نے جائزہ لیا۔

خبروں کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹس پر بحث مکمل ہو چکی ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے سے متعلق اعلان آج کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں پاکستان سے متعلق ہونے والے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔