کراچی (پبلک نیوز) حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گ۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا۔
It is further clarified all educational institutions will continue to observe normal corona SOPs such as physical distancing, mask wearing and ensuring hand washing facilities https://t.co/O0gdDzTgU3
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ کلاسز کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔