وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے علامہ اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کی سرکاری چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

Watch Live Public News