”میں نے سانپ مارا تو کیا یہ دہشت گردی ہے“

”میں نے سانپ مارا تو کیا یہ دہشت گردی ہے“

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئی، مجھ پر کرپشن کے مقدمات نہیں ہیں، سانپ کی تحقیقات سپیکر اسمبلی خود کرائیں، میں نے سانپ کو مارا تو یہ کیا یہ دہشت گردی ہے۔

  حلیم عادل شیخ  نے کہا یہ 92 کروڑ کی کتوں کی ویکسین کھا گئے، ان کا حساب ہونے والا ہے۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر گزشتہ روز سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جاری کیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔