جہانگیرترین کی بیماری کا سن کر شہباز شریف نے پھول بھیج دئیے

جہانگیرترین کی بیماری کا سن کر شہباز شریف نے پھول بھیج دئیے
لاہور ( پبلک نیوز) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے علیل ہونے کا سن کر جہانگیر ترین کو پھولوں کا گلدستہ بھیج دیا۔ گلدستہ کے ساتھ نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا اللہ آپکو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔شہباز شریف کی جانب سے گلدستہ جہانگیر ترین کے گھر بجھوایا گیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سیاسی رابطے بھی شروع ہو چکے ہیں. جہانگیر ترین گروپ بدلتی ملکی سیاست میں خاصی اہمیت اختیار کر چکا ہے. اس سے قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی جہانگیر ترین کی صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے قریبی دوست کے ذریعے پھول اور اہم پیغام بھی بھجوا دیا۔ جہانگیر ترین نے صابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔