سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 2 اراکین کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 2 اراکین کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 2 اراکین کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 2 اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی خواتین کی دو نشستیں پیپلز پارٹی کو الاٹ کر دی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی اور مدثر سحر کامران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل نشستوں پر کامیابی کے باعث مخصوص فہرست سے نام ہٹایا تھا۔

خضر حیات مزاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی 297 راجن پور سے آزاد امیدوار خضر حیات مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

خضر حیات مزاری نے39 ہزار 532 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار دوست محمد خان نے 31 ہزار 731 ووٹ حاصل کئے تھے۔

Watch Live Public News