ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کیپشن: ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے میڈیا فوکل پرسن انجم نذیرضیغم کے جاری کردہ بیان کے مطابق  رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہونے کا امکان ہے لیکن اختتام گرم موسم سے ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہےجبکہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں رواں ہفتے شہر میں موسم اسی طرح جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News