کھیلوں کی دنیا سے اچھی خبر، ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

کھیلوں کی دنیا سے اچھی خبر، ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

(ویب ڈیسک )  14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23   جنوری 2026 سے 31 جنوری تک پاکستان میں ہوں گی۔

ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس  صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں لاہور میں ہوا۔

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23   جنوری 2026 سے 31 جنوری تک پاکستان میں  ہونگی ۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے لاہور ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں ہونگے۔

 اجلاس میں   ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی  پیرس اولمپکس میں میڈلز کاذکر ہوا۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے ساؤتھ ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ دونوں اتھلیٹس  کے میڈل جیتنے سےنہ صرف برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیابلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔

آئندہ برس ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کر لیا گیا . کرکٹ کےمینز اینڈویمنز مقابلے ہوں گے.

ساؤتھ ایشین گیمزمیں کل 30 کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائیں گے, 30 کھیلوں کےمقابلوں میں 25 مرد و خواتین کےمقابلے شامل ہیں. بیچ ہینڈ بال، ہاکی، رگبی ، بیچ والی بال اور روئنگ میں کےصرف مردوں کے مقابلے ہوں گے.

Watch Live Public News