لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان جو اکثر سیاسی پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے مستقل سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمامنظوروسان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلےبانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے، اگر کوئی چاہے تو بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل سےرلیز نہیں کرواسکتا۔
منظور وسان نے کہا کہ اگرن لیگ کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی، جہانگیرترین سپورٹ لینےکےلیےنواز شریف کی سائیڈ لے رہا ہے، جہانگیرترین پہلےالیکشن جیتے تو سہی پھر دیکھیں گے۔
پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے،نوازشریف کی زیادہ مایوسی کی وجہ سے آنے والی حکومت بھی ہے۔