شکاگو کے میئر کا سٹی کونسل کی ووٹنگ سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

شکاگو کے میئر کا سٹی کونسل کی ووٹنگ سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

(ویب ڈیسک ) شکاگو کے میئر نے سٹی کونسل کی ووٹنگ سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

دی نیو زعرب کے مطابق شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے سٹی کونسل کی آئندہ رائے شماری سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ  کیا وہ جنگ بندی کی اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں جو سٹی کونسل کی ایک رکن روسانا روڈریگوز سانچیز نے پیش کی تھی، تو انھوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم 25,000 فلسطینیوں کو دیکھ رہے ہیں جو مارے گئے ہیں۔" شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ  "قتل  عام کو روکنا ہے، ہاں، ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔"

اگر شکاگو کی سٹی کونسل جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتی ہے تو یہ اقدام کرنے والا سب سے بڑا امریکی شہر بن جائے گا۔ میئر کی حمایت کے ساتھ، یہ سب سے بڑا امریکی شہر ہوگا جس میں کونسل اور میئر کی جنگ بندی کی حمایت حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سان فرانسسکو بورڈ آف سپروائزرز نے جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی۔ تاہم کچھ  دنوں بعد، میئر لندن بریڈ کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی تھی۔

Watch Live Public News