آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز،عثمان خواجہ نے آئی سی سی ایوارڈز اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز،عثمان خواجہ نے آئی سی سی ایوارڈز اپنے نام کرلیا
سورس: ویب ڈیسک

 ( ویب ڈسک ) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور   عثمان خواجہ نے اہم ایوارڈزجیت لئے ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ نے سال 2023 میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میچوں میں 1210 رنز اسکور کیے۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے خواجہ کے ساتھ روی چندرن ایشون،  ٹریوس ہیڈ اور جو روٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے سوریا کمار یادیو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹی 20 ایئر آف ایئر کا ایوارڈ جیتننے میں کامیاب ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’مینز ون ڈے اور ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر 2023‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹر روہت شرما کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ٹیم کے کپتان سمیت اس ٹیم میں 6 کھلاڑیوں کا تعلق بھی انڈیا سے ہی ہے۔

 جن میں شبمن گل، محمد سراج، کلدیپ یادو ، محمد شامی اور ویرات کوہلی شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلین کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا، جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل شامل ہیں۔

Watch Live Public News