ویب ڈیسک: کراچی میں امیدواروں نے انتخابی مہم چلانے کے نئے طریقے ڈھونڈ لئے،نجی سکولوں کے بچوں میں10ہزار پمفلٹ تقسیم کر ڈالے۔
پیپلزپارٹی این اے 248کے امیدوار محمد حسن خان شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔10ہزار پمفلٹ نجی سکولوں کی 30برانچز کے طالبعلموں میں تقسیم کئے گئے۔
امیدوار محمد حسن خان کاکہنا ہے کہ کیمبرج سے ماسٹرز کیا ، تعلیم کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔تعلیمی اداروں کی حالت بہتر کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
دوسری جانب طالب علموں میں پمفلٹ تقسیم کرنےپروالدین کی جانب سے شدید غصے کااظہار کیاگیا۔
طالبعلموں کے والدین کاکہنا تھا کہ تعلیم کو سیاست سے جوڑنا غلط فعل ہے۔