عام انتخابات کےنتائج سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج

 عام انتخابات کےنتائج سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج
کیپشن: عام انتخابات کےنتائج سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج

ویب ڈیسک:شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق کمشنر راوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی بھی چیلنج کردی گئی،چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے،دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے جا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشیل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج راوالپنڈی سمیت کنسالیڈیشن کرے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کوئی چھی احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔