ویب ڈیسک: نواب شاہ میں شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق نواب شاہ میں شاہنوازبروہی گاؤں میں شادی کی تقریب میں دوگروپوں کےدرمیان فائرنگ سےایک نوجوان جابحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی پرپیش آیا،جس پردوگروپوں میں گولیاں چل گئیں ، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق لاش اورزخمی کوپیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،جاں بحق ہونےوالےکی شناخت ابرارکےنام سےہوئی جبکہ زخمی کی شناخت مزمل کےنام سےہوئی۔