”دھاندلی کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا “

”دھاندلی کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا “
مظفر آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ‏عمران خان سیاسی گندگی کا وہ ڈھیر ہے جس پر جو مشیر وزیر بیٹھ کر اٹھتا ہے چاہے وہ گنڈا پور ہو شیخ رشید ہو یا کوئی اور ہو ان کے منہ سے گند ہی نکلتا ہے،‏شیخ رشید کہتا ہے میرے اندر کشمیری خون ہے اسکا اگر بلڈ ٹیسٹ کروایا جایا تو اسکے اندر کشمیری نہیں بالکہ بے ضمیری خون نکلے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پولنگ ایجنٹس باہر نکال کر دکھائیں آج فارم45 نہ دیکر دکھائیں آج رزلٹس روک کر دکھائیں آج آر ٹی ایس بند کرکے دکھائیں اگر تماشہ لگانا ہے تو لگائیں پھر آپکو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ جب ہوا تب بھی بھارت کی جرات نہیں ہوئی کہ کشمیر کا اسٹیٹس بدل لے لیکن عمران خان کے ہوتے ہوئے بھارت نے کشمیر کا اسٹیٹس بدل دیا،‏کہا جاتا ہے کہ کشمیر میں وفاقی حکومت کبھی نہیں ہاری لیکن آج تاریخ بننے جارہی ہے جب پاکستانی وفاقی حکومت کشمیر میں پہلی مرتبہ الیکشن ہارنے جارہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وفاق کے اندر دھاندلی کی پیداوار حکومت ان کے ڈی این اے میں دھاندلی شامل ہے ،25 جولائی 2018 کو جو کچھ ہوا اس کا ری پلے اب نہیں ہونے دیں گے ،ہماری جماعت کے امیدواروں کا مقابلہ دو نمبر جماعت کے دو نمبر لوگوں سے ہے۔

Watch Live Public News