کارکنوں میں تصادم ، کوٹلی میں 2 سیاسی کارکن جاں بحق

کارکنوں میں تصادم ، کوٹلی میں 2 سیاسی کارکن جاں بحق
کوٹلی(پبلک نیوز )کوٹلی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 11 میں ایک افسوسناک واقعہ میں پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ، چڑھوئی کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے 2 کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 11 کے علاقے چڑھوئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم کی اطلاعات ملی ہیں۔ چڑھوئی کے علاقہ پرائی میٹھی جنڈ ک میں لڑائی کے دوران تحریک انصاف کے دو کارکن جان بحق ہو گئے، سانحہ اس وقت پیش آیا جب پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے فائرنگ شروع کردی۔ مزید برآں حلقہ ایل اے سیون بھمبر 3 میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ، پولنگ صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی ،حساس پولنگ سٹیشنز پر آرمی اور رینجرز تعینات کر دی گئی ہے ،دیگر حلقوں میں پولنگ انتہائی پرامن ماحول میں جاری ہے، اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے چوہدری انوار الحق اور مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق کے درمیان مقابلہ ہے۔

Watch Live Public News