لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے 34 وزراء پر مشتمل کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی منظوری سے کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ رانا محمد اقبال خان ، اعجاز احمد اچھلانہ ،کاظم علی پیرزادہ، چوہدری شفیق صوبائی کابینہ میں شامل ہیں ، ملک ندیم کامران ،یاور زمان ،کرنل ایوب گادھی،اقبال گجر ،محمد منشاء اللہ بٹ ،تنویر اسلم ملک، جہانگیر خانزادہ ،مشہود احمد خان، مجتبی شجاع الرحمان ،خواجہ عمران نزیر ،بلال یسین بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سیف الملوک کھوکھر ،فدا حسین وٹو،رانا اعجاز نون ، عظمی زاہد بخاری ،خلیل طاہر سندھو ،غلام قاسم ہنجرا، کرنل رانا محمد طارق ، ذیشان رفیق ، ثانیہ عاشق، سید حسن مرتضی ،سید علی حیدر گیلانی، بلال اصغر وڑائچ ،قاسم عباس لنگا ، ملک اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، سبطین بخاری، صباء صادق ،اشرف انصاری اور رانا لیاقت علی صوبائی بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا تھا، پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔