ٹک ٹاک صارفین ویڈیوز،فوٹوز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ پر مبنی پوسٹس بھی کرسکیں گے

ٹک ٹاک صارفین ویڈیوز،فوٹوز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ پر مبنی پوسٹس بھی کرسکیں گے
لاہور: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل دے گا۔ میٹا کے بعد ٹک ٹاک نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (جس کا نام اب ایکس رکھ دیا گیا ہے) کو ٹکر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیوز اور فوٹوز کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ پر مبنی پوسٹس بھی کر سکیں گے۔ ٹک ٹاک کا نیا فیچر ٹوئٹر کی ٹوئٹس کی طرح ہے تاہم دیکھنے میں انسٹا گرام اسٹوریز سے ملتا جلتا لگتا ہے۔صارفین ٹک ٹاک پر ٹیکسٹ کے نہ صرف بیک گراؤنڈ کلر کو سجا سکتے ہیں بلکہ ٹیکسٹ کے انداز کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ صارفین ٹیکسٹ میں میوزک اور اسٹیکرز بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ٹک ٹاک نے ٹیکسٹ پوسٹ کیلئے 1 ہزار حروف کی حد مقرر کی ہے جبکہ ٹیکسٹ پوسٹس کو stitching اور dueting کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔