آئی سی سی کی انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورپر دو انٹرنیشنل میچز کی پابندی

آئی سی سی کی انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورپر دو انٹرنیشنل میچز کی پابندی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر دوانٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی ہے۔ ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی دو خلاف ورزیاں کیں۔بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی لیول 2 کے جرم کے لیے ان کے ریکارڈ میں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کردئیے گئے۔ خیال رہے کہ حرمن پریت کور نے 34 ویں اوور میں سلپ میں کیچ آوٹ ہونے کے بعد وکٹوں کو بیٹ مارا تھا، دوسرا واقعہ میچ کے اختتامی تقریب کے دوران پیش آیا جب بھارتی کپتان نے میچ میں امپائرنگ پر تنقید کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔