قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کے افسران کی برطانیہ میں شاہ خرچیاں

قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کے افسران کی برطانیہ میں شاہ خرچیاں

(ویب ڈیسک ) دانش منیر: قائداعظم تھرمل  پاور کمپنی کے افسران کی جانب سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پر رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قاعظم تھرمل پاور کمپنی نے ملکی سطح پر معاملہ حل کرنے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر حل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جبکہ افسران قومی خزانے سے برطانیہ کی سیر کے مزے لوٹتے رہے۔ تاریخی مالی بحران کے شکار صوبہ پنجاب کے وسائل افسران کی سیر و تفریح اور بد انتظامی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ 

سوئی نادرن گیس اور قائداعظم تھرمل پاور کمپنی میں آر ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا اور سوئی نادرن گیس نے قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کو 5 ارب 31 کروڑ ادائیگی کا بل بھجوایا۔

  معاہدہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سوئی گیس نے 3 ارب 20 کروڑ اکاؤنٹ سے وصول کر لیے قائداعظم تھرمل پاور کمپنی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مصالحت اور معاہدہ میں نرمی حاصل کرکے قومی خزانہ بچانے کی بجائے برطانیہ کی مصالحتی عدالت سے رجوع کر لیا۔

قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے افسران نے 3 ارب کے نقصان کے بعد ملکی سطح پر معاملہ حل کرنے کی بجائے برطانیہ جانے کیلئے مزید  3 لاکھ ڈالر اور 10 ہزار برطانوی پونڈ کی اضافی رقم بھی مانگی اور قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کے افسران نے  ملکی وسائل اور عوامی ٹیکس کی رقم سے بیرون ملک دورے کیےجبکہ قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی لندن میں بھی سوئی نادرن گیس سے لندن انٹرنیشنل کورٹ آف اربٹریشن سے بھی کیس ہار گئی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔