ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار اور ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کا معاملہ، تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے طاہر انجم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مقدمہ خاتون انیلہ ریاض سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا گذشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے طاہر انجم پر تشدد کیا گیا،نامعلوم افراد نے گاڑی میں پڑا میرا پرس بھی چوری کرلیا، طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
واقعہ کے پیش کے آنے مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انیلہ ریاض کو گرفتار حراست میں لے لیا تھا،پولیس حکام کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔