" سندھ میں زکوٰۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال"

اسلام آباد (پبلک نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں زکوٰۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ سالگرہ کے کیک،ناشتے کے بل،صدقے کے بکرے اور بلاول کے ہوائی ٹکٹ جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آئی ہے. سندھ ہائی کورٹ کا سندھ بنک کو تمام سیاسی کارکنوں،جیالوں کے زکوٰۃ کارڈز کو بلاک اور بائیو میٹرک تصدیق کاحکم سندھ حکومت کی جانب سے غریب نادار اور مستحق شہریوں کےلیے مختص زکوٰۃ کی رقم کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔