نائن الیون کے بعد 30 ہزار امریکی فوجیوں نے خودکشی کی

نائن الیون کے بعد 30 ہزار امریکی فوجیوں نے خودکشی کی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ ایک سپر پاور ہے۔ عالمی طاقت بننے میں سب سے اہم کردار اس کی افواج کا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی افواج کو دنیا کی بہترین افواج سمجھا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہونے والی امریکی افواج کے تیس ہزار فوجی محض گزشتہ بیس سالوں میں خودکشی کر چکے ہیں۔امریکی ریاست رہوڈ آئس لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھا۔ ان بیس سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران 7 ہزار 57 اہلکار کی موت ہوئی جبکہ 30 ہزار 177 اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کیا۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکاروں میں زیادہ تعداد ان کی ہے جو جنگوں میں جھونکے جانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ڈیوٹی اور ادارہ کے پریشر سے ذہنی امراض کا شکار ہوئے اور بعد ازاں اس کا حل خودکشی میں ڈھونڈنے لگے۔ خودکشی کی دیگر کئی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں جن میں دماغی چوٹ، گہرے زخم اور گھر سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر شامل ہیں۔ نائن الیون کے بعد ریٹائرڈ فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ بڑھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔