ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ بھارت کے بجائے یو اے ای میں کھیلا جائیگا

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ بھارت کے بجائے یو اے ای میں کھیلا جائیگا
ویب ڈیسک: رواں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا.کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق ٹی ٹوئٹی ورلڈ 2021 بھارت سے یو اے ای منتقل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب یو اے ای نے مختصر فارمیٹ کے کھیل کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا آغا کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کا وینیو تبدیلی سے متعلق پیغام بھارتی بورڈ تک یکم جون کو پہنچا دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 سے ہونا ہے۔ ورلڈ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت ہی کے پاس ہو گی مگر کورونا وائرس کے باعث وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔