مائیکل جیکسن کو بچھڑے 13 سال بیت گئے

مائیکل جیکسن کو بچھڑے 13 سال بیت گئے
لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن نے جو گانا گایا، اسے امر کر دیا۔ پاپ موسیقی میں جو عزت، دولت اور شہرت مائیکل کے حصے میں آئی، کسی اور کو نصیب نہ ہوئی۔ موسیقی کے آسمان کا یہ روشن ستارہ 25 جون 2009ء کو بجھ گیا تھا۔ سول موسیقی، فنک اور راک کے حسین امتراج نے مائیکل جیکسن کو سب سے بڑا پاپ سنگر بنایا۔ ان کی میوزک البم 'تھرلر' نے تاریخی ریکارڈ قائم کئے۔ آنجہانی گلوکار نے دنیا بھر میں بہت عروج دیکھا۔ شاید ہی کوئی انسان ہو جو مائیکل جیکسن کے نام اور ان کے میوزک سے واقف نہ ہو۔ 1964ء میں مائیکل جیکسن نے پاپ گروپ 'جیکسن فائیو' میں شمولیت اختیار کی۔ یہ میوزک گروپ ان کے بھائیوں کا تھا۔ شروع شروع میں انہوں نے اس گروپ میں بونگو اور طنبورہ جیسے ساز بجائے۔ لیکن زیادہ عرصہ نہیں گزرا، انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر لیڈ سننگ شروع کردی۔ Michael Jackson - Kids, Death - Biography صرف 11 سال کی عمر میں مائیکل جیکسن کے گروپ کا گانا 'آئی وانٹ یو بیک' ریلیز ہوا اور کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ اس کے بعد جیکسن فائیو گروپ نے 'آئی ول بی دئیر'، 'دا لو یو سیو' اور 'اے بی سی ' جیسے شہرہ آفاق گانے بنائے۔ https://twitter.com/dianasusana13/status/1539759879295881216?s=20&t=fE3-TfgsEW0cAjCNX0Fj2A مائیکل جیکسن کے نوجوانوں میں جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے سولو البم 'آف دی وال' کے اس وقت 10 ملین ریکارڈ فروخت ہوئے۔ اس البم میں راک ود یو، ٹل یو گٹ اینف، اور ڈونٹ سٹاپ جیسے گانے شامل کئے گئے تھے۔ Michael Jackson Off the Wall Wallpapers - Top Free Michael Jackson Off the Wall Backgrounds - WallpaperAccess اس کے بعد مائیکل جیکسن نے اپنا مشہور البم 'تھرلر' پیش کیا۔ اس البم کی شہرت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ بلا مبالغہ اس کو سب سے زیادہ بکنے والا البم کہا جاتا ہے۔ یہ حقائق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2009ء تک اس کی 65 ملین کاپیاں خریدی جا چکی تھیں۔ https://twitter.com/DeeliciousBeach/status/1537771798405734400?s=20&t=fE3-TfgsEW0cAjCNX0Fj2A تھرلر البم کے 9 گانوں میں سے 7 نے میوزک چارٹس پر جگہ بنائی۔ 1983ء میں مائیکل جیکسن کی 'مون واک' کو دیکھ کر لوگ ان کے مزید دیوانے بن گئے تھے۔ Michael Jackson Thriller Wallpapers - Top Free Michael Jackson Thriller Backgrounds - WallpaperAccess اسی دوران مائیکل جیکسن کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ گیا۔ وہ لاس اینجلس میں ایک مشروب ساز ادارے کے اشتہار کی عکس بندی کروا رہے تھے کہ اچانک ان کے سر میں آگ لگ گئی۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج ہوتا رہا۔ کہا جاتا ہے کہ اس حادثے کے وقت مائیکل جیکسن کے البم تھرلر کی فی ہفتہ کے حساب سے لاکھوں کاپیاں فروخت ہو رہی تھیں۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مائیکل اپنے فارم ہائوس نیورلینڈ منتقل ہو گئے۔ اسی زمانے میں ان کو ''ویکوجیکو'' کے نام سے پکارا جانے لگا تھا۔ What happened after Michael Jackson's hair caught fire during a Pepsi advert کچھ عرصے بعد مائیکل جیکسن نے اپنے مداحوں کیلئے اپنا نیا البم 'بیڈ' پیش کیا۔ اس البم کی ویڈیوز میں لوگوں نے مائیکل کا ایک الگ ہی روپ دیکھا۔ حبشی النسل سے تعلق رکھنے والا یہ گلوکار اب گورا چٹا ہو چکا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مائیکل جیکسن نے اپنی رنگت تبدیل کرانے کیلئے دنیا کی مہنگی ترین پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔ https://twitter.com/preciosa_posie/status/1540559073279623168?s=20&t=fE3-TfgsEW0cAjCNX0Fj2A لیکن رنگت تبدیل کرنے کے باوجود مائیکل جیکسن کی شہرت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ ان کے البم 'بیڈ' کی 30 ملین کاپیاں پوری دنیا میں فروخت ہوئیں۔ اس البم کی کامیابی کے بعد مائیکل نے ورلڈ ٹور کی شروعات کی۔ اس ورلڈ ٹور کے بعد مائیکل جیکسن نے اپنی آٹو بائیوگرافی تحریر کی۔ Michael Jackson's Dangerous at 25 - the King of Pop's last great creation? - Getintothis اس کے بعد مائیکل جیکسن کی شہرہ آفاق البم 'ڈینجرس' منظر عام پر آئی۔ اس کے گانوں کی موسیقی مشہور میوزیشن ٹیڈی رائلی نے ترتیب دی۔ اس البم کے مشہور گانوں میں 'ان دی کلوزٹ، ریممبر دی ٹائم اور بلیک اینڈ وائٹ شامل ہیں'۔ مائیکل جیکسن کی زندگی کا سب سے بڑا سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک 11 سالہ بچے جوڈی چینڈلر کے والدین نے بدسلوکی کا الزام لگا دیا۔ پہلے پہل تو مائیکل ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے رہے لیکن جب معاملہ پولیس اور عدالت میں پہنچا تو انہوں نے بچے کی فیملی سے 20 ملین ڈالر کے عوض ڈیل کرلی، تاکہ ان کا کیس ختم کیا جا سکے۔ Jordan Chandler 'abused by Michael Jackson' goes missing | Metro News اس سے اگلے ہی سال مائیکل جیکسن نے امریکا کے لیجنڈ گلوکار ایلوس پریلسے کی صاحبزادی لیزا سے شادی کر لی، جو جلد ہی ناکام ہو کر ٹوٹ گئی۔ دونوں کے درمیان یہ شادی صرف 19 ماہ چل سکی۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کی شہرت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی۔ اس کو دیکھتے مائیکل جیکسن نے اپنے تمام مشہور گانوں کا ایک البم تیار کرکے لوگوں کی خدمت میں پیش کیا۔ اس سے اگلے ہی سال انہوں نے اپنا گانا 'ارتھ سانگ' پیش کیا۔ مائیکل جیکسن کو 1997ء میں 'راک اینڈ رول ہال آف فیم' میں شامل کیا گیا۔ اس کے بعد مائیکل کی زندگی میں ڈیبی رو نامی ایک نرس آئی جس سے انہوں نے شادی کی اور دونوں کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام انہوں نے پرنس مائیکل رکھا۔ Michael Jackson, Lisa Marie Presley: A Timeline of Their Marriage 1998ء میں مائیکل جیکسن اور ڈیبی رو کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ اس بچی کا نام پیرس مائیکل کیتھرین ہے۔ 1999ء میں مائیکل نے ڈیبی کو طلاق دیدی لیکن معاہدے کے تحت دونوں بچوں کو پرورش کیلئے اپنے پاس ہی رکھا۔ اس کے بعد مائیکل کی زندگی کا تیسرا بڑا واقعہ پیش آیا جب امریکی پولیس نے ایک 14 سالہ لڑکے گیون آرویزو کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ان کو گرفتار کر لیا۔ مائیکل کو اس کیس میں ہتھکڑیاں لگ گئی تھیں۔ یہ کیس 5 مہینے تک عدالت میں چلایا گیا لیکن اس میں ان پر کوئی قصور ثابت نہ ہو سکا تھا۔ اس کیس کے بعد مائیکل جیکسن کی بینک ڈیفالٹ ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ بعد ازاں انہوں نے دبئی میں رہائش اختیار کر لی۔ Michael Jackson's ex Debbie Rowe's grim account of being 'inseminated like a mare' - Mirror Online 2009ء میں مائیکل جیکسن نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ پاپ میوزک کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ رہے ہیں لیکن یہ ٹور ان کا آخری ہوگا۔ اعدادوشمار کے مطابق ان کے کانسرٹس کے ساڑھے 7 لاکھ ٹکٹیں پیش کی گئیں جو محض چند ہی دنوں میں فروخت ہو گئی تھیں۔ مئی 2009ء میں نے کانسرٹس کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا۔ اس طرح مائیکل جیکسن اپنے مداحوں کیلئے اپنی آخری پرفارمنس پیش نہ کر سکے۔ دنیائے موسیقی کے اس درخشاں ستارے کی روشنی 25 اور 26 جون کی درمیانی رات بجھ گئی۔ ان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا۔ Michael Jackson's popularity endures, even after new scandal - ABC News

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔