نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، قرضوں کے جلد حصول کی کوشش کریں گے، ذرائع

نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، قرضوں کے جلد حصول کی کوشش کریں گے، ذرائع
دبئی: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری بھی دبئی روانہ ہونگے، دبئی آئندہ چند روز کے لیے پاکستانی سیاست کا اہم مرکز رہے گا۔ ذرائع کے مطابق دبئی حکومت کی طرف سے نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔سیاسی لائحہ عمل کےساتھ ساتھ معیشت بحالی اقدامات بھی کیے جائیں گے،آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق بھی سر جوڑ کوشش ہوگی،آئی ایم کے مطالبات میں دوست ممالک سے قرضے کی یقین دہانیاں بھی شامل ہیں ، یواے ای اور سعودی عرب سے قرض کا حصول یقینی بنانے کے اقدامات بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا 3 سے 4 روز دبئی میں قیام کا امکان ہے، اس دوران نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، نواز شریف سعودی عرب میں بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف یو اے ای اور سعودی عرب سے قرضوں کے جلد حصول کی کوشش کریں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔