ویب ڈیسک :بالی ووڈ پر راج کرنے والی ٹاپ اسٹار دپیکا پڈوکون کی اپنے اداکار خاوند رنویر سنگھ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کا وزن زیادہ دکھ رہا ہے۔
جلد ہی ماں بننے والی دیپکا پڈوکون نہ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہی ہے بلکہ اپنی میگا اسٹار فلم ’’کالکی 289 AD ’’کی ریلیز سے قبل تشہیر میں بھی مصروف ہیں ۔
ابھی حال ہی میں وہ پربھاس اور امیتابھ بچن کے ساتھ ایک پری ریلیز ایونٹ میں شامل ہوئی، جہاں انہوں نے سیاہ باڈی کون والے لباس پہن رکھا تھا اور ان کے پیٹ کا ابھار نمایاں تھا۔
تقریب کے بعد دیپیکا اپنے اداکار شوہر کے ساتھ لندن روانہ ہوگئیں۔ جہا سے دونوں یعنی دیپیکا اور رنویر کل رات ممبئی واپس پہنچے ہیں۔
رنویر نے کالی پتلون، اس سے ملتی جلتی جیکٹ اور سر پر گرے بیریٹ پہن رکھی تھی ، جبکہ دیپیکا نے بغیر آستین والی جیکٹ کے ساتھ لوز فٹ ٹی شرٹ میں ملبوس تھیں بالوں کوپونی ٹیل میں باندھ کر سونے کے ہوپس اور کالا دھوپ کے چشمہ ان کی شخصیت کو مکمل کررہا تھا ۔
کچھ ٹرولز نے انتہا پسندانہ اور گھٹیا تبصرے کئے جیسا کہ ایک کا کہنا تھا کہ : "ہر بار اس کا بیبی بمپ مختلف سائز میں کیوں ظاہر ہوتا ہے؟ Ps: ڈی پی سے نفرت کرنے والا نہیں۔ صرف ایک سوال"،
جبکہ ایک اور ٹرول نے دعوی کیا، "واضح جعلی پیٹ????۔"
لیکن دیپیکا کے پرستاروں نے فوری جواب دے کر انہیں چپ کرا دیا ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: "اب لوگوں کو اس کے تنگ کپڑے پہننے میں پریشانی ہے۔
اگر وہ کھلے کپڑے پہنتی ہے تو یہ اس کے ظاہری جعلی پیٹ کو چھپانے کے لیے ہے۔ وہ تنگ کپڑے پہنتی ہے، یہ دکھاوا ہے۔ خدا اس عورت کو زندہ رکھے۔
یادرہے دپیکا اور رنویر ستمبر میں دنیا میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔