دیپیکا پڈوکون کے گھر بچے کی پیدائش کب ہوگی، تاریخ منظرعام پر آگئی

دیپیکا پڈوکون کے گھر بچے کی پیدائش کب ہوگی، تاریخ منظرعام پر آگئی
کیپشن: دیپیکا پڈوکون کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوگئی، تاریخ منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہونے والے بچے کی پیدائش کی تاریخ سامنے آگئی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بےصبری سے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کررہے ہیں، یہ جوڑی اپنے ہونے والے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس جوڑی نے جہاں ایک طرف اپنے بچے کے لیے کپڑوں سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کرلی ہے تو وہیں دوسری طرف اپنے لیے نیا فلیٹ بھی لے لیا ہے۔

اب بھارتی میڈیا نے دیپیکا اور رنویر کے بچے کی تاریخِ پیدائش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کے پہلے بچے کی پیدائش بھارت میں نہیں بلکہ لندن کے اسپتال میں ہوگی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون مارچ، 2025 تک زچگی کی چھٹیوں پر رہیں گی، وہ چند ماہ اپنے نومولود بچے کے ساتھ گُزاریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون زچگی کی چھٹیاں ختم ہونے کے فوراََ بعد امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس کے ساتھ فلم ‘کالکی’ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Watch Live Public News