ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سیدہ مدیحہ امام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شریک حیات موجی بسر کے مذہب سے متعلق کی جانے والی ٹرولنگ پر شدید ردعمل دے دیا۔
اداکارہ کی شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے جوڑے کے مذہب کو لیکر کافی زیادہ ٹرولنگ کی جاتی رہی تھی جس پر بارہاں مدیحہ امام وضاحت دیتی آئی ہیں لیکن اب لگتا ہے اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔
بحث و مباحثہ کی ایپ ‘ریڈٹ‘ پر اداکارہ مدیحہ امام کے ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نامناسب کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ سید فیملی سے ہیں؟ کیا سیدہ لڑکی ایک ہندو سے شادی کرسکتی ہے؟؟؟‘۔
صارف کے اس تبصرے سے اداکارہ مدیحہ امام کافی نالاں نظر آئیں اور انہوں نے اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ‘میں نے ہزار مرتبہ اس بات کی وضاحت کی ہے کہ میرے شوہر ہندو نہیں ہیں۔ ہمارا اسلامی رواج کے مطابق نکاح ہوا ہے، آپ لوگ پلیز تسلی رکھیں‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘ہمیں کسی کے بھی مذہب، رنگ ونسل اور قومیت کے حوالے سے منفی کلمات کہنے سے گریز کرنا چاہیے‘۔
یاد رہے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ادارکارہ کو ان کی ‘ویڈنگ اینیورسری‘ کے موقع پر پوسٹ کی گئی انسٹاگرام پوسٹ پر کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔