پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،25 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،25 مارچ 2021
اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈجاری ،عسکری،سیاسی اور غیرملکی شخصیات کی بھی شرکت،چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رنگ نمایاں، مسلح افواج کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا جائےگا ، موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہو سکی تھیپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیس رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد13ہزار965تک جا پہنچی، فعال کیس 36 ہزار 849 ہوگئے، 5 لاکھ 86 ہزار 228 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔حکومت کا11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان، شفقت محمود کہتے ہیں لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے، وزیرتعلیم پنجاب نے کہا 9اضلاع میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بند رہیں گی، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات ودیگر اضلاع شامل۔صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنادیا،چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکرمستردکردی ۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےفیصلےمیں تحریرکیاکہ عدالت توقع رکھتی ہےکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی بارہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا، مریم نواز کہتی ہیں سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا اچھا تعلق ہے، کچھ کامن گولز کےلیے پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔

Watch Live Public News