کورونا سے 24گھنٹوں میں 63افراد جاں بحق

کورونا سے 24گھنٹوں میں 63افراد جاں بحق
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 63افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مزید 3946نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63اموات ہوئیں ، 3ہزار946نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 14ہزار28ہوگئی ہے ٗ جبکہ تازہ اعداد و شمار کے بعد ملک بھر میں کورونامتاثرین کی تعداد 6لاکھ40ہزار988ہوگئی۔پاکستان کا جائزہ لیا جائے تو سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 63ہزار815متاثرین ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 2لاکھ 05ہزار314، کے پی میں 81ہزار787اور بلوچستان 19ہزار395 ہوگئی ، اسلام آباد میں53ہزار684اورآزاد کشمیر مین 12ہزار016متاثرہیںگلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار977ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38ہزار858ٹیسٹ کیے گئے۔

Watch Live Public News